وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے ملاقات۔
اس موقع پر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کولمبو میں سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کو ویزہ میں پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیا اور فوری طور پر پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ وہ سری لنکا کی وزیراعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی۔ انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کے لیے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی۔محسن نقوی نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا۔محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سری لنکن کے صدر نے کولمبو میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ سری لنکن صدر نے کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔پاکستانی ہائی کمشنر میجر جنرل ریٹائرڈ فہیم العزیزبھی اس موقع پر موجود تھے۔