15

میلسی (بیو رو چیف ) راؤ محمد اشرف اقبال سینیئررہنما فورس پنجاب و سرپرست اقبال انگلش

میلسی (بیو رو چیف ) راؤ محمد اشرف اقبال سینیئررہنما فورس پنجاب و سرپرست اقبال انگلش سکول ہری چند میلسی کی جانب سے فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کی باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔بانی و قائدفیڈریشن آف رجسٹر سکولز پنجاب فرید خان بنگش کا پنجاب کے اضلاع لودھراں، وھاڑی،خانیوال، مظفرگڑھ، ڈیرہ غازی خان،ملتان سے آئے ھوئے مہمانوں سے خطاب۔انہوں نے اپنے خطاب بعنوان ”سکولوں کو درپیش مسائل اور ان کا حل” میں نجی تعلیمی اداروں کو پیش آنے والے چیلنجز، سرکاری پالیسیوں، رجسٹریشن کے مسائل، نصابی و انتظامی امور اور اساتذہ کے حقوق جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فیڈریشن نہ صرف پنجاب بھر کینجی سکولوں کی نمائندہ تنظیم ہے بلکہ ان کے حقوق کی محافظ بھی ہے، اور سکولزاونرز کیاتحاد و اتفاق کے ذریعے ہی مسائل کا مؤثر حل ممکن ہے۔ شرکائے تقریب میں صوبائی صدر شیخ اکرم، جنرل سیکرٹری قمر زمان کھنڈ، رانا قیصر علی (کہروڑ پکا) اور راؤ اکرم (خانیوال) راؤ محمد افضل، ڈویژنل راہنما محمد ریاض کاشف،ضلعی صدر وھاڑی محمد ریحان خان، فیاض احمد ساہوکا، تحصیل میلسی صدر محمد شریف وٹو، تحصیلی جنرل سیکرٹری میاں زاہد نظامی رونگھہ، حافظ محمد فیاض، حافظ غلام مرتضی،چوہدری محمد ارشد،محمد امان اللہ خان، شیخ محمد عمران، سید عاصم رفیق بخاری، غلام عباس سمیت ودیگر مہمانوں نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں