میلسی (بیو رو چیف ) صدر انجمن تاجران ملک عبدالجبار ملتانی اور معزز سیاسی و سماجی رہنما پیر عطا اللہ نے گزشتہ روز تاجر شیخ مسعود ظہیر دوکان پر آمد کے دوران شہر کے گھمبیر مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر دوٹوک گفتگو کی۔ ملاقات میں شہری مسائل، انتظامی نااہلی اور عوام کو درپیش مشکلات پر کھل کر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میلسی کے مسائل پر مزید خاموشی اختیار نہیں کی جائے گی بلکہ عملی اور مؤثر حکمتِ عملی کے ذریعے عوامی حقوق کا دفاع کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہر کے بنیادی مسائل، جن میں پرانی اور بوسیدہ تاریں، صفائی، تجاوزات، ٹریفک اور کاروباری مشکلات شامل ہیں، پر فوری توجہ نہ دی گئی تو بھرپور آواز اٹھائی جائے گی۔ملاقات کے دوران آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شہر کی بہتری کے لیے متحد ہو کر منظم جدوجہد کی جائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف عوامی مفاد کو ترجیح دی جائے گی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی یا غفلت پر خاموش نہیں رہا جائے گا۔سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو آئندہ دنوں میں ممکنہ عملی اقدامات کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]