9

میلسی (بیو رو چیف ) سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچوں کی پروگرام پروفارمینس سے ان میں

میلسی (بیو رو چیف ) سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بچوں کی پروگرام پروفارمینس سے ان میں خوداعتمادی اور کانفیڈینس لیول اپ ہوتا ہے۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے ان میں جذبہ مسابقت پیدا ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مہمان گرامی امین خان نے الفرقان سکول میلسی کی منعقدہ تقریب یوم والدین و رزلٹ ڈے میں شرکاء پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معروف ماہرتعلیم سر ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ گورنمنٹ سیکٹر کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیارکا مثبت اور منفرد کا اظہار پرائیویٹ سکولز کے بورڈ نتائج ہیں۔تقریب کے مہمان خصوصی فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب تحصیل میلسی کے جنرل سیکرٹری میاں زاہد نظامی رونگھہ نے کہا کہ الفرقان سکول کی تعلیمی خدمات ایک روشن مثال ہیں۔ سکول ڈائریکٹر مسسز حسینہ پروین اور ان کے سٹاف ممبرز نونہالان وطن کی تعلیم و تربیت کا فریضہ باحسن طریق انجام دے رہے ہیں۔ اس موقع پر طلباء معاذ کاشف،محمد حسیب،ایان شہزاد،منیب،نشرح تسلیم،مریم سلیم،ایمان عاطف،حورین اظہر،ماہین،حفصہ زاہد،شہروز عابد،علی حسن،ایمان زارا کو اپنی اپنی کلاسسز میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر انہیں انعامات سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں