میلسی (بیو رو چیف ) میلسی مائنر میں کشمیر چوک کے مقام پر کچرے کے ڈھیر کا معاملہ سامنے آنے پر متعلقہ حکام حرکت میں آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کچرے کے باعث علاقے میں پھیلنے والے تعفن اور شہریوں کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا گیا تھا، جس پر فوری نوٹس لیا گیا۔انچارج انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ستھرا پنجاب حافظ عاصم محمود نے صورتحال کا سختی سے جائزہ لیتے ہوئے میلسی مائنر سے فوری طور پر کچرا صاف کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر چوہدری غیور اسلم سے تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی گئی ہے۔شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ بروقت کارروائی سے نہ صرف تعفن کا خاتمہ ہوگا بلکہ علاقے میں صفائی کی صورتحال بھی بہتر بنائی جا سکے گی۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]