November 17, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی

Screenshot_2026-02-14_142449

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس اصلاحات کیلئے تین ماہ کی ٹائم لائن مقرر کردی

تھانے کے باہر پولیس سے متعلق شکایات کے ازالے کے لئے پینک بٹن نصب کرنے کا فیصلہ

انویسٹیگیشن کی ویڈیو اور آڈیو ریکاڈنگ کرنے کا اصولی فیصلہ

پنجاب میں ایف آئی آر کی آن لائن ٹریکنگ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا پولیس کو ہر شہری کو سر کہہ کر پکارنے کا حکم

پولیس سے متعلق چھوٹی چھوٹی شکایات دو تین گھنٹے کے اندر حل کر کے ازالے کا حکم

ہر پولیس سٹیشن کے 10 اہلکاروں پر باڈی کیم نصب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے باڈی کیم کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی

پنجاب بھر میں 14 ہزار باڈی کیم اور 700 پینک بٹن لگائے جائیں گے

کاغذات اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی ایف آئی آر آن لائن درج کرانے کا سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی آئی جی اور دیگر پولیس افسروں کو خود فون کر کے عوامی فیڈ بیک لینے کا حکم

لاہور سمیت پنجاب میں ٹریفک کو لین میں چلنے کا پابند بنانے کی ہدایت