*ناقص مٹیریل کااستعمال،ہولزکےڈھکن چند روز بعد ہی ٹوٹنے لگے* *شہریوں کا اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ*
*ناقص مٹیریل کااستعمال،ہولزکےڈھکن چند روز بعد ہی ٹوٹنے لگے*
*شہریوں کا اعلی حکام سے انکوائری کا مطالبہ*
میلسی(محمدمختارسولگی)میونسپل کمیٹی میلسی کی حدود میں انتظامیہ کی جانب سے کھلے مین ہولز اور گٹر کےڈھکن نصب کرنے کی مہم زور شور سے جاری ہے ،لیکن نصب کئے گئے ڈھکنوں میں ناقص میٹیرل استعمال کیاگیاہے ۔جس کےباعث گلی محلوں اور سڑکوں پر موجود مین ہولز کےڈھکن تبدیل ہونیکے چند روز بعد سے ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہوچکےہیں ۔ شہریوں نے ان ٹوٹ پھوٹ کے شکار مین ہولز کے ڈھکنوں سے ہونیوالے متوقع خطرناک نتاٸیج سے بچنے کیلٸے اعلی حکام سے اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔