November 17, 2026

*میلسی کی نہروں کےپل خستہ حال* *حفاظتی اقدامات ناہونے سے انسانی جانوں کےلئے خطرہ بن گئے*

IMG-20260216-WA0199

*میلسی کی نہروں کےپل خستہ حال* *حفاظتی اقدامات ناہونے سے انسانی جانوں کےلئے خطرہ بن گئے*

میلسی(محمدمختارسولگی) محکمہ انہار کی غفلت کے باعث میلسی کی نہروں کےپل خستہ حال ہوگٸے جو حفاظتی اقدامات ناہونے سے انسانی جانوں کےلئے خطرہ بن گئے۔ میلسی سے جاری نہریں میلسی لنک کینال،ہیڈشیرگڑھ پل ,پل ڈھمکی ,دوپلی نہر ,پل حلیم کھچی اور میلسی مائنر کےپل کئی دہائیوں قبل سے تعمیرشدہ ہیں۔ محکمہ انہار کی جانب سے تمام پلوں پر نا تو ان کی مرمت کی گئی ہے نا ہی آمدورفت کو مدنظر رکھتےہوئے حفاظتی اقدامات کئےگئے ہیں۔ نشاندہی کردہ پلوں پر ماضی اور حال میں کئی حادثات رونما ہوچکےہیں اور مزید جانی و مالی نقصانات کا خطرہ بدستور موجود ہے۔ میلسی کےشہریوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ میلسی میں جاری نہروں کےپل اور اطراف کی چاردیواری جنگلے فوری تعمیر کئے جائیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے.