ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کی معروف سماجی فلاحی شخصیت صحافی کونسلر شاہد محمود رحمانی ورلڈ برائٹ کیبل انٹرنیٹ سروسز دھوبی گھاٹ والے انتقال کر گئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ مرکزی عید گاہ و جنازہ گاہ میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں علاقے بھر سے سیاسی سماجی فلاحی شخصیات کے علاؤہ صحافی برادری۔سیاسی جماعتوں کے نمائندے۔وکلا۔ٹیچرز۔کیبل انٹرنیٹ عملہ۔ڈاکٹرز۔پولیس عملہ سول ڈیفنس عملے سمیت بڑی تعداد میں دوست احباب نے شرکت کی مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحوم شاہد محمود رحمانی ایک عرصہ سے مختلف اخبارات چینلز میں رپورٹنگ کرتے رہے ہیں اور کیبل نیٹ ورک انٹرنیٹ سروسز کا شہر میں کام کرکے تھے۔