November 17, 2026

کراچی کی تاریخ کا سب سے خوفناک گھریلو کیس : جسکی کوریج کرتے جیسمین منظور چکرا گئی

FB_IMG_1771168955157

کراچی کی تاریخ کا سب سے خوفناک گھریلو کیس : جسکی کوریج کرتے جیسمین منظور چکرا گئی تھیں : جس میں بیوی نے خاوند کو 60 ٹکڑوں میں تقسیم کرکے سالن بنا ڈالا تھا : جب پولیس سپرٹنڈنٹ نے کہا ایسے جرائم روکنا ہے تو مجرمان کو وہی سزا دو جیسا انہوں نے جرم کیا ہے ۔۔۔۔۔۔2011 میں زینب نامی ایک خاتون پر اسکا شوہر احمد شک کرتا ، تش۔دد کا نشانہ بناتا ، ماں کے ساتھ اسکی پہلی شادی سے ایک بیٹی کو بھی مارتا اور ماں بیٹی کو بدکردار ہونے کے طعنے دیتا جب کہ ایسا کچھ نہیں تھا ، تنگ آکر زینب نے طلاق کا مطالبہ کیا تو احمد نے اسے طلاق دینے سے بھی انکار کردیا ، لیکن ایک روز احمد نے زینب اور اسکی بیٹی پر ظلم کی حد کردی ، اس نے زینب کی سگی اور اپنی سوتیلی بیٹی کو زنجیروں میں جکڑ دیا اور تالے کی چابی اپنے آزار بند کے ساتھ باندھ لی ، پھر زینب سے وہ جرم ہوا جسکا سن کر پورا پاکستان کانپ اٹھا تھا ، زینب نے شوہر کو چائے میں نیند کی گو۔لیاں ملا کردیں، اس مجبور ماں نے سب سے پہلے چابی نکال کر اپنی بیٹی کو آزاد کیا اور پھر یہ جنونی ہو گئی اس نے اپنے بھانچے اور اسکے دوست کے ساتھ ملکر بے ہوش شوہر کو ق۔ت۔ل کیا اور پھر اسکی لا۔ش کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر ڈالے ، ارادہ یہ تھا کہ ان ٹکڑوں کو شاپروں میں ڈال کر مختلف نالوں اور گٹروں میں پھینک دیں گے ۔ گوشت کے ان ٹکڑوں کا وزن اور حجم کم کرنے کے لیے خاتون اپنے خاوند کے جسم کے ٹکڑے دیگچے میں ڈال کر اور ان میں ہلدی ڈال کر پکاتی رہی ، مگر اس دوران محلے میں بدبو پھیل گئی اور مختلف آوازیں آنے پر محلے داروں نے پولیس کو شکایت کردی ، پولیس موقع پر پہنچی تو پورا محلہ اس گھر کے باہر جمع ہو چکا تھا ، جیسے ہی محلے داروں کو ساری واردات کا علم ہوا تو وہ اشتعال میں آگئے ، اس موقع پر خاتون نے پولیس افسران سے درخواست کی ، ق۔ت۔ل میں نے کیا ہے میں ساری ذمہ داری لیتی ہوں آپ مجھے یہاں سے نکال کر تھانے لے جائیں ۔۔۔اس خاتون کو تھانے لےجایا گیا اور اسکے اعترافات کے بعد اسکے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جو پہلے تو انکاری تھے مگر بعد میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ۔ احمد نامی اس شخص کی قا۔تل بیوی اور اسکے ساتھی آج بھی کراچی جیل میں اپنے جرم کی سزا عمر قید کاٹ رہے ہیں ۔۔۔۔ اس کیس کی تفتیش مکمل کرنے والی ٹیم کے سربراہ ایس پی نے اس خوفناک جرم پر اپنا تبصرہ دیتے ہوئے کہاتھا کہ اگر معاشرہ کو ایسے خوفناک جرائم سے پاک کرنا ہے تو ان جرائم پر اتنی ہی سخت سزاسر عام دینا ہو گی ورنہ اس معاشرے میں ایسے جرائم بڑھتے رہیں گے ۔۔ اس افسر کی یہ بات آج سچ ثابت ہو رہی ہے ، سخت سزاؤں کے نہ ہونے کی وجہ سے ہولناک جرائم بڑھتے ہی جارہے ہیں کوئی کتنا ہی قبیح جرم کیوںنہ کرلے 10، 20 سال گزار کر پھر آزاد ہو جاتا ہے