ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) رحیمیارخان جمال دین والی میں سرائیکی صوبے کا مطالبہ زور پکڑ گیا جمال
ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد) رحیمیارخان جمال دین والی میں سرائیکی صوبے کا مطالبہ زور پکڑ گیا جمال دین والی میں واقع مخدوم ہاؤس اس وقت سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا جب صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کی آمد کے موقع پر ایک بڑا سیاسی اجتماع منعقد ہوا اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ ایک بار پھر دوہرا دیا تفصیل کے مطابق رحیمیارخان میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مخدوم سید احمد محمود اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کے ہمراہ جنوبی پنجاب کی پیپلز پارٹی قیادت، عہدیداران، کارکنان اور معززینِ علاقہ سے خطاب کیا اجتماع مین خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے عوام طویل عرصے سے علیحدہ صوبے کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم اور مقامی سطح پر بہتر حکمرانی ممکن ہو سکے انہوں نے یاد دلایا کہ 2008 میں بطور رکن پنجاب اسمبلی انہوں نے سرائیکی صوبے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور کروائی تھی اور آج بھی وہ اس مطالبے پر قائم ہیں صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں پارٹی کارکنان کو متحد رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محروم طبقات اور پسماندہ علاقوں کی آواز بلند کی ہے اور جنوبی پنجاب کے عوام کو بھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا نمایاں شخصیات کی شرکت اجتماع میں متعدد اہم سیاسی شخصیات شریک ہوئیں جن میں مخدوم سید مرتضیٰ محمود (ایم این اے)مخدوم سید مصطفیٰ محمود (ایم این اے)سید عبدالقادر گیلانی نتاشا دولتانہ (ایم این اے)ممتاز علی خان چانگ (ایم پی اے)سردار غضنفر علی خان لنگاہ (ایم پی اے)شازیہ عابد (ایم پی اے)اس کے علاوہ دیگر اراکین اسمبلی، پارٹی رہنما، خواتین ونگ کی نمائندگان، کارکنان اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی موجود تھی مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور سرائیکی صوبے کے مطالبے کو آئینی و جمہوری انداز میں آگے بڑھایا جائے گا۔ اجتماع میں کارکنان کی جانب سے نعرے بازی بھی کی گئی اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔