November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)رحیم یار خان صدرِ مملکت کی ڈی پی او سے ملاقات کچہ آپریشن پر ڈی

IMG-20260215-WA0062

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)رحیم یار خان صدرِ مملکت کی ڈی پی او سے ملاقات کچہ آپریشن پر ڈی پی او عرفان علی سمو کو شاباش دی تفصیل کے مطابق : آصف علی زرداری کی رحیم یار خان آمد کے موقع پر شیخ زید ایئرپورٹ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان علی سمو سے خصوصی ملاقات ہوئی اس موقع پر سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود بھی موجود تھے جنہوں نے کچہ آپریشن میں پولیس کی نمایاں خدمات کا خصوصی طور پر ذکر کیا انہوں نے کہا کہ کچے کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائیاں پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات کا ثبوت ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ڈی پی او عرفان علی سمو کو کچہ آپریشن کے دوران خندہ پیشانی، بہادری اور حکمت عملی کے ساتھ علاقے میں ریاستی رٹ قائم کرنے پر سراہا اور شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں قابلِ قدر ہیں اور حکومت ان کی پشت پر کھڑی ہے صدرِ مملکت نے زور دیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ عوام کو پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ امن و امان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ملاقات کے دوران ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال جاری آپریشنز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا صدرِ مملکت نے پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی