November 17, 2026

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)پی،پی،پی حکومت کا جماعت اسلامی کے کارکنان پر فستائیت بھرا بیہمانہ

IMG-20260215-WA0061

ڈہرکی(رپورٹ:ملک بشیراحمد)پی،پی،پی حکومت کا جماعت اسلامی کے کارکنان پر فستائیت بھرا بیہمانہ تشدد انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی ہے اپنی جمہوری جماعت ہونے کی نام نہاد قلی کھول کر رکھ دی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی تفصیل کے مطابق: سندھ حکومت کا جماعت اسلامی کے کارکنان پر فستائیت بھر بیہمانہ تشدد انسانی حقوق اور آزادی اظہار کی کھلی خلاف ورزی کر کے اپنی جمہوری جماعت ہونے کی نام نہاد قلی کھول کر رکھ دی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی کا ڈہرکی میں پی پی،پی حکومت کی بدترین فستائیت کے خلاف ڈہرکی میں ایوان صحافت پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ اس موقع پر مولانا تشکیل احمد صدیقی امیر جماعت اسلامی ضلع گھوٹکی نائب امیر مولانا مفتی محمد یوسف مزاری اور دیگر مقررین نے احتجاجی مظاہرین سے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پی،پی،پی حکومت نے سندھ و کراچی کی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کے پر امن احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کر کے بیہمانہ تشدد اور کارکنان کی گرفتاریاں کر کے اپنی اندر کی چھپی ہوئی فسطائیت کا بدترین مظاہرہ کر کے اپنے ہی جمہوریت جمہوریت اور حقوق انسانی اور اظہار آزادی کی نمائندہ اور علمبرداریت جماعت ہونے کے اپنے کھوکھلے دعوؤں کو ملک بھر سمیت دنیابھر میں آشکار کر کے رکھ دیا ہے مقررین نے مذید کہا کہ ہم سندھ حکومت کے جماعت اسلامی کے پر امن کارکنان پر ریاستی بد ترین تشدد کی شدید الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہیں اور پی،پی،پی حکومت کے ایسے فاشسٹ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہم وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سمیت سندھ پی پی پی حکومت کے تمام کرتا دھرتاؤں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا بگڑا ہوا قبلہ درست کر لیں ورنہ عوام خود اسے درست کر دے گی