🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 14 فروری 2026 | بروز ہفتہ | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) وفاقی حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ
🚨 (2) بانی پی ٹی آئی کی صحت کے پیش نظر ان کو اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے: طارق فضل چوہدری
🚨 (3) وفاقی حکومت کا عمران خان کی آنکھ کا علاج خصوصی اسپتال میں کرانے کا اعلان
🚨 (4) عمران خان کے طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ
🚨 (5) حکومت کا عمران خان کی بیماری اور علاج کیلیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا فیصلہ
🚨 (6) بتایا گیا ہے حکومت عمران خان کو شفا انٹرنیشنل لیجانے کیلئے رضامند ہے: سلمان اکرم راجا
🚨 (7) اپوزیشن اتحاد کا پارلیمنٹ میں دھرنا جاری، بانی پی ٹی آئی کو اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ
🚨 (8) دھرنے کو بڑھا دیا ہے، جب تک مسئلے کا حل نہیں نکلتا تب تک ہم بیٹھے ہیں، علی امین گنڈاپور
🚨 (9) کراچی: جماعت اسلامی کی سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنے کی کوشش، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد کارکن گرفتار، کئی اہلکار زخمی
🚨 (10) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کل شہر قائد کی 10 مرکزی سڑکوں پر دھرنوں کا اعلان کردیا
🚨 (11) جماعت اسلامی کے کارکنوں نے سندھ اسمبلی میں گھسنے کی کوشش کی، شرجیل میمن
🚨 (12) آج لیڈر ایسے ہیں ڈیڑھ سال نہیں ہوا جیل میں اور چلانا شروع کر دیا: صدر آصف علی زرداری
🚨 (13) وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان، رقم 20 ارب سے بڑھا کر 38 ارب روپے کردی
🚨 (14) رمضان ریلیف پیکج کے ذریعے اس بار فی خاندان 13 ہزار روپے دیے جائیں گے: وزیر اعظم شہباز شریف
🚨 (15) باچاخان یونیورسٹی میں بھارتی ترانہ گانے والے طلبا کو خارج کردیا گیا
🚨 (16) میئر کراچی نے ویلنٹائنز ڈے پر حافظ نعیم کو گلدستہ بھیج دیا
🚨 (17) فری لانسرز نے رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 55 کروڑ ڈالر سے زائد کما لیے، اسٹیٹ بینک
🚨 (18) کہاں گئے ججز اور عدالتیں؟ یہ یاد رکھنا چاہیے قیامت کے روز آنکھ کے بدلے آنکھ دینا پڑے گی، اعتزاز احسن
🚨 (19) لاہور سیکرٹریٹ کے باہر سرکاری ملازمین کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری، ہزاروں افراد شریک
🚨 (20) ہڑپہ ریلوے اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پٹری سے اتر گئی، ٹرین ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی
🚨 (21) پشاور موٹروے پر پی ٹی آئی کا دھرنا جاری، کارکنان پرجوش، عمران خان کو فوری شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا مطالبہ
🚨 (22) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرادی گئی
🚨 (23) خوش آمدید رمضان؛ برقی قمقموں سے سجاوٹ؛ گلیاں سج گئیں؛ سعودی عرب کا بڑا اعلان
🚨 (24) عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ ہے بھارتی ٹیم کیلیے پلان تیار ہے، کپتان سلمان علی آغا
🚨 (25) عثمان طارق مختلف کرکٹر ہیں لیکن ہتھیار نہیں ڈال سکتے، ہم نے پلان کیا ہوا ہے: بھارتی کپتان کا جواب
🚨 (26) پاکستانی اسپنرز بھارت کیلیےخطرہ، شاداب اور عثمان طارق کا جادو اتوار کو سر چڑھ کر بولے گا، شعیب اختر
🚨 (27) عثمان طارق کا ایکشن، عامر سہیل نے آئی سی سی قوانین کے تحت عملی نمونہ پیش کردیا
🚨 (28) ‘ٹیم فارم میں ہے، انشاء اللہ اچھا ہوگا’، محسن نقوی پاک بھارت ٹاکرے کیلئے کولمبو پہنچ گئے
🚨 (29) عمران خان کے علاج کیلیے حکومت کی طرف سے مثبت اشارہ ملا ہے، بیرسٹر گوہر
🚨 (30) پی ٹی آئی کا صوابی میں احتجاج، 3 گھنٹوں تک پھنسی ہوئی ایمبولینس میں خاتون مریضہ دم توڑ گئیں
🚨 (31) مہنگائی کےستائے عوام کےلیے بری خبر؛ 16 فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
🚨 (32) بجلی نرخوں میں مجوزہ تبدیلیوں پر آئی ایم ایف اور پاکستان میں مشاورت کا آغاز
🚨 (33) فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کے اضافے سے 5 لاکھ 26 ہزار 962 روپے ہوگئی
🚨 (34) صوبوں کی تقسیم کا طریقہ کار آئین میں موجود ہے، خالد مقبول صدیقی
🚨 (35) ناجائز مطالبات کیلئے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں: اختیار ولی
🚨 (36) کراچی: جوڈیشل کمیشن کے گل پلازہ کے دورے اور سوالات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
🚨 (37) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ، آرمی ٹیکنیکل ونگ کے افسران تعینات ہونگے
🚨 (38) سیلیکون تھمب سے کراچی کے شہری کی موبائل سم نکلوالی گئی، لاکھوں روپے سے محروم
🚨 (39) کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے امیگریشن کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال
🚨 (40) بھارت امریکا تجارتی معاہدے کیخلاف بھارت کے کسانوں کا ملک گیر احتجاج
🚨 (41) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا شرح سود سنگل ڈیجیٹل میں لانے کا عندیہ
🚨 (42) کوئی بیماری کا بہانہ بنا کر سزاؤں میں معافی چاہتا ہے تو بھول جائے، وزیر ریلوے
🚨 (43) اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد کا احتجاجی دھرنا آج بھی جاری، ریڈ زون پھر سیل
🚨 (44) چیف جسٹس آف پاکستان کا بہاولنگر کے فورٹ عباس جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ
🚨 (45) چوائس نمبر پلیٹس کی تاریخی نیلامی، ’’وزیرستان 1‘‘ چار کروڑ سے زائد میں فروخت
🚨 (46) عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں سزا معطل اور ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر
🚨 (47) عمران خان کی صحت پر سیاست کروں گا نہ کسی کو کرنے دوں گا، وزیراعلیٰ پختونخوا سہیل آفریدی
🚨 (48) خون کے لوتھڑے کے باعث آنکھ شدید متاثر ہوچکی، عمران خان کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر
🚨 (49) عید کے بعد ملک بھر میں عوامی مہم چلائی جائے گی، مولانا فضل الرحمان کی حافظ نعیم کے ہمراہ گفتگو
🚨 (50) واشنگٹن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی کی تشدد زدہ لاش برآمد
🚨 (51) دہشت گردی سے چھٹکارہ حاصل کرچکے، کچے کے ڈاکوؤں کا بھی خاتمہ کریں گے: وزیراعلیٰ سندھ
🚨 (52) راجن پور کا کچے کا علاقہ ڈاکوؤں سے 100 فیصد کلیئر کرالیا گیا ہے: مریم نواز
🚨 (53) کراچی: چوروں نے سنارکی دکان کا صفایا کردیا، 5 کروڑ سے زائد کا سونا اور نقدی لے اڑے
🚨 (54) کراچی: ایم 9 موٹروے حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی، 12 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا
🚨 (55) ‘علاج ان کا بنیادی حق ہے’، شاہد آفریدی کا عمران خان کی صحت سے متعلق معاملات پر بیان