November 17, 2026

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ

Screenshot_2026-02-14_142449

اسلام آباد ہائیکورٹ کا ایک اور بڑا فیصلہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کھانے پینے کی چیزوں کے لیے غیر معیاری بوریوں پر پابندی عائد کر دی

سیمنٹ والی پرانی بوریوں میں آٹا بھرنا کینسر جیسی بیماریوں کا باعث بن رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزارتِ خوراک اور چاروں صوبوں کو مل کر ایکشن لینے کی سخت ہدایت کر دی

چیف سیکرٹریز اور فوڈ اتھارٹیز اپنے اپنے علاقوں میں اس فیصلے پر سختی سے عمل کروائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایت

پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور وزارتِ خوراک تین ماہ کے اندر مکمل رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ

30 دن کے اندر ملک بھر میں ایسی بوریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

قانون صرف کتابوں میں سجانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہوتا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

غیر معیاری بوریاں بنانے والی فیکٹریوں، گوداموں اور دکانوں پر چھاپے مارے جائیں اور سامان ضبط کیا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم

قانون توڑنے والوں کے خلاف اب صرف جرمانہ نہیں بلکہ مقدمات درج کر کے گرفتاریاں بھی کی جائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

جسٹس اعظم خان نے تحریری فیصلہ جاری کردیا