اسسٹنٹ کمشنرمیلسی کارقم ترسیل میں تاخیرکانوٹس تین مراکز قائم ایک دو روز میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین میں رقم تقسیم کاعمل شروع ہوجائیگا
اسسٹنٹ کمشنرمیلسی کارقم ترسیل میں تاخیرکانوٹس تین مراکز قائم
ایک دو روز میں بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین میں رقم تقسیم کاعمل شروع ہوجائیگا
میلسی (محمد مختار سولگی)بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مستحق خواتین کی رواں سہ ماہی کی رقم میں تاخیرکانوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرمیلسی مہرخلیل احمدپڈھیار نے رقم کی تقسیم کرنے کےلئے تین مراکز قائم کردیے ہیں .جس کاڈپٹی کمشنروہاڑی نے نوٹیفیکیشن جآری کردیاہے. اسسٹنٹ کمشنرمہرخلیل احمدپڈھیار کاکہناتھا کہ گزشتہ ہفتے سے امدادی رقم جاری ہونے کےبعد رقم کی تقسیم کےلئے جگہیں مختص کرنے میں دشواری کاسامناتھا جس کےباعث رقم کی ترسیل کاعمل شروع ناہوسکا .ایک دوروز میں کینال ریسٹ ہاوس پل ڈھمکی ملتان روڈ، ٹی ایم پارک نزد فائربرگیڈ کالونی روڑ میلسی اور گورنمنٹ بوائز سکول ہری چندمیں مراکزفعال کردیے جائینگے ،جہاں مستحق خواتین اپنی امدادی رقم وصول کرسکیں گی.