November 17, 2026

سرنڈر 11 مجرمان اشتہاری بوسن گینگ

FB_IMG_1771143356424

سرنڈر 11 مجرمان اشتہاری بوسن گینگ
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت یہ اعلان کر تے ہوئے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ آخری کچہ کے ڈکیت مظفر گڑھ پولیس کے پاس سرنڈر ہو گئے ہیں۔ ان کا تعلق کچہ کے علاقہ خطرناک اور خوف کی علامت بوسن گینگ سے ہے۔ آج کے بعد کچہ کے علاقہ میں روڈز ، سکول اور کاروباری رونقیں بحال ہوں گی ۔ DPOسید غضنفر علی شاہ کی بوسن گینگ کے خطر ناک اور خوف کی علامت 11 مجرمان اشتہاریوں کے سرینڈر کے موقع پر DPOآفس مظفر گڑھ میں گفتگو*۔

تفصیل کے مطابق DPOمظفرگڑھ سید غضفر علی شاہ دفتر پولیس میں ایک اہم پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت صوبہ پنجاب کا کچہ کا علاقہ ڈاکوؤں سے پاک کرا لیا گیا ہے۔الحمدللہ، آج قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک بڑی کامیابی کا دن ہے۔ کچہ ایریا میں کئی سالوں سے دہشت اور خوف کی علامت بننے والا بوسن گینگ بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔ یہ گینگ اغواء برائے تاوان ، قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی، رابری ، پولیس مقابلے اور دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا اور درجنوں مقدمات میں مطلوب و اشتہاری ہیں۔ سرنڈر کرنے والے مجرمان اشتہاریوں میں
1.فیاض عرف فیاضی بوسن جو 39 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلہ ، قتل ، اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ، رابری کے 10 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ۔
2.رفیق بوسن جو 13 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلہ ،قتل ، اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان ، ڈکیتی ، رابری کے 10مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ۔
3. اللہ نواز بوسن جو 10 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور اقدام قتل و اسلحہ کے 02 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
4.محمد ناظم بوسن جو04 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 04 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
5. سلطان بوسن جو03 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 02 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
6.غضنفر بوسن جو16 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے08 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
7۔امتیاز حسین بوسن جو24 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 10مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
8. ریاض حسین بوسن جو17مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 08 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
9.مزمل بوسن جو22 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل ، اغواء برائے تاوان کے 03 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
10۔محمد یاسر جو06 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 06 مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
11.شہباز عرف صوبہ جو14 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس مقابلے، ڈکیتی ، اقدام قتل کے 12مقدمات میں اشتہاری مجرم ہے ،
پولیس کی مسلسل، مربوط اور پیشہ ورانہ حکمت عملی، کچہ ایریا میں قائم خصوصی چوکیوں، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور انٹیلیجنس اداروں کے مؤثر تعاون کے نتیجے میں آج بوسن گینگ کے آخری 11 خطرناک ڈاکوؤں و اشتہاری نے قانون کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔یہ مجرمان طویل عرصے سے علاقے میں بدامنی اور خوف و ہراس کی فضا قائم کیے ہوئے تھے۔ ان کے خلاف متعدد رابری اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں کے مقدمات درج تھے اور یہ قانون سے فرار تھے۔ پولیس کی مسلسل کارروائیوں، ٹارگٹڈ آپریشنز اور علاقے کی مؤثر ناکہ بندی کے باعث ان کے لیے کوئی راستہ باقی نہ رہا۔
آج کا یہ سرنڈر اس بات کا ثبوت ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پالیسی اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کی کمانڈ میں ریاست کی رٹ ہر حال میں قائم رہے گی اور قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جرائم کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ان سنڈر ہونے والے مجرمان اشتہاریوں کو ان کے کیے گئے جرائم میں انٹیروگیٹ کر کے عدالت مجاز میں پیش کر کےقانوںن کے مطابق سزا دلوائی جائے گی ۔
عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوراً قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں اور امن و امان کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ساتھ دیں۔
آخر میں، اس کامیاب آپریشن میں حصہ لینے والے تمام افسران ، جوانوں اور انٹیلیجنس اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے جن کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے باعث یہ بڑی کامیابی نصیب ہوئی ۔ الحمد للہ