میلسی (بیو رو چیف ) فیڈریشن آف سکولزرجسٹرڈ کے ضلعی صدر اور ریحان سکولز کے ڈاریکٹر ریحان خان
میلسی (بیو رو چیف ) فیڈریشن آف سکولزرجسٹرڈ کے ضلعی صدر اور ریحان سکولز کے ڈاریکٹر ریحان خان غوری کی جانب سے میلسی پریس کلب پیر عبدالرزاق قریشی گروپ کی نئی کابینہ کو مبارکباد۔فیڈریشن آفسکولز رجسٹرڈ کے ضلعی صدر اور ریحان سکولز کے ڈاریکٹر ریحان خانغوری اور راجہ محمد آصف ایڈووکیٹ نے میلسی پریس کلب میلسی(پیر عبدالرزاق قریشی گروپ)کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر شیخ محمد آصف کو دلی مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر انہوں نے مزید منتخب عہدیدارا ن سرپرست اعلی قاری نذیر احمد آلہ آبادی یڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد قاسم ریاض،فنانس سیکرٹری چوہدری محمد بلال اور نائب صدر وحید احمد،انفارمیشن سیکرٹری قاری محمد افضل شاہین،عبدالستار گجر،چیرمین احتساب کمیٹی ملک محمد اقبال مدنی کو بھی کامیابی پر مبارکباد دی۔اپنے اظہارِ خیال میں ریحان خان غوری نے کہا کہ صحافت کسی بھی مہذب معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتی ہے، اور فیڈریشن آف اسکول رجسٹرڈ ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی حقائق کو عوام تک پہنچانے میں جو کردار ادا کرتے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے، اور فیڈریشن آئندہ بھی صحافیوں کے مسائل، تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی منتخب کابینہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، پیشہ ورانہ معیار کی بہتری اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن اور پریس کلب کا باہمی تعاون نہ صرف صحافتی اقدار کو مضبوط کرے گا بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کا باعث بھی بنے گا۔آخر میں ریحان خان غوری نے کہا کہ فیڈریشن آف اسکول رجسٹرڈ صحافیوں کے ساتھ ہر وقت موجود ہے اور آئندہ بھی صحافت کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات کیے جاتے رہیں گے۔