November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو کے افسران کی من مانیاں عروج پر،SPHFکے واش اور ڈرینج

IMG-20260215-WA0033

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)سافکو کے افسران کی من مانیاں عروج پر،SPHFکے واش اور ڈرینج پروگرام میں من پسند علاقوں کا سروے،تفصیلات کے مطابق سندہ حکومت کے ادارے SPHFکی جانب سے سندہ بھر میں سیلاب اور بارش متاثرہ علاقوں میں واش روم اور ڈرینج سسٹم سمیت دیگرپروجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے،جس میں مختلف اضلاع میں سافکو۔سرسو اور دیگر این جی اوز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،ضلع شہید بینظیر آباد میں سافکو کی جانب سے متاثرہ گاؤں اور علاقوں کا سروے کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق تحصیل دوڑ میں سافکو کی جانب سے من پسند دیہات اور علاقوں کا سروے کیا جارہا ہے،اور اس سلسلے میں پسند اور نا پسند کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،سافکو کی جانب سے سیلاب اور بارش متاثرین کے گھر سروے کی طرح اس پروجیکٹ میں بھی اپنا نواز پالیسی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،اور گھر سروے کے بعد اس پروجیکٹ کو کمائی کا ذریعہ بنالیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سیلاب اور بارش متاثرین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے لئے سافکو اور بینک انتظامیہ کا ایک ایسا مظبوط نیٹ ورک ہے،جسکے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں ہوئی ہے،اور بیچارے متاثرین لٹنے پر مجبور ہیں،جبکہSPHFاور سافکو کی جانب سے کئی حقدار متاثرین کے لینڈ کیس اور فوتی کیس حل کرنے کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق متاثرین کے لئے گھر کی تعمیر بھی اس قدر دشوار کردی گئی ہے کہ متاثرین پریشانی کاشکار ہوگئے ہیں،امدادی رقم کی پہلی قسط آنے کے بعد بینکوں سے اسکا حصول انتہائی دشوار بنادیا گیا ہے،بینک منیجر،عملہ اور ایجنٹ مل کر متاثرین کو لوٹنے کا آغاز کرتے ہیں،جو متاثر تین تا پانچ ہزار روپے کمیشن دیتا ہے،اسکی بآسانی بائیو میٹرک کرکے رقم دی جاتی ہے اور جو متاثر کمیشن دینے سے انکار کرتا ہے،اسے بائیو میٹرک نہ ہونے اور کبھی بینک کا سسٹم خراب ہونے کا بہانہ کرکے واپس کردیا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق متاثرین یہ مشکل مرحلہ طے کرکے رقم حاصل کربھی لیں تو اسکے بعدگھر کے ایک کمرے کی تعمیر کا مرحلہ آتا ہے،جسکی سافکو انجینئر کے مطابق ڈی پی سی(بنیاد)بنائی جاتی ہے،مگر اس میں بھی سافکو انجینئر کئی نقص ظاہر کرتا ہے اور پانچ تا دس ہزار روپے رشوت وصول کرکے ڈی پی سی پاس کی جاتی ہے،متاثرین کو ایک کمرے کی تعمیر کے لئے پانچ اقساط میں رقم دی جاتی ہے اور ان تمام مراحل میں بینک اور سافکو انجینئر ان سے بھاری رشوت وصول کرتے ہیں،ذرائع کے مطابقSPHFکا یہ بین الااقوامی شہرت یافتہ منصوبہ سافکو کے بدعنوان افسران اور عملے کے سبب بدنامی کا سبب بن رہا ہے،دوڑ شہر میں سافکو کے انجینئرز نے بھاری رشوت وصول کرکے ریلوے،ایریگیشن اور دیگر سرکاری اراضی پر تعمیر کئے گئے گھر بھی پاس کردیئے ہیں اور ان پر لینڈ اشو کا کوئی اعتراض عائد نہیں کیا گیا،سافکو دوڑ کے افسران اور عملے پر کرپشن کے الزامات عائد ہونے کے باوجود سافکو کے اعلٰی حکام نے انکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ہے،عوامی حلقوں نے سندہ حکومت،SPHF،نیب،ایف آئی اے،اینٹی کرپشن اور سافکو حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سلسلے میں ایک اعلٰی سطحی انکوائری کرکے ملوث افراد کے خلاف کاروائی کی جائے