November 17, 2026

بچے پیدا کر لیتے ہو تو انکی تربیت بھی کیا کرو : لاہور کی تاریخ کا ایک مشکل ترین کیس : ایس پی سدرہ

FB_IMG_1771134910302

بچے پیدا کر لیتے ہو تو انکی تربیت بھی کیا کرو : لاہور کی تاریخ کا ایک مشکل ترین کیس : ایس پی سدرہ خان کی ٹیم نے ناممکن کو ممکن بنا ڈالا ۔ 3 صوبوں میں 7 ماہ تک فروخت ہونے والی بچی بازیاب ۔۔۔۔ ایک حیران کن کیس کی تفصیلات ۔۔۔۔ 7 ماہ قبل لاہور کے علاقہ بند روڈ میں ایک 14 سال کی بچی سپارہ پڑھنے گئی اور پھر واپس نہ آئی ، والدین نے بچی کے اغ۔وا کا مقدمہ درج کروایا کچھ ملزمان کو نامزد بھی کیا مگر پولیس کی روایتی بے حسی کہیں یا کچھ اور،قابل ذکر کارروائی نہ ہو سکی ۔۔ والدین اپنی بیٹی کی یاد میں روتے رہے مگر قیامت تو یاسمین پر ٹوٹی جو ہر چند روز بعد فروخت ہوتی رہی ۔۔۔۔ یاسمین کے ساتھ ہوا یہ تھا کہ جب یہ سپارہ پڑھ کر گھر واپس آرہی تھی تو انکے گھر سے کچھ فاصلے پر ایک گھر میں موجود خواتین مصباح اور تاجو لنگڑی نے اسے بڑے پیار سے بلایا اور کوئی نشا آور چیز پلا دی ، بچی بے ہوش ہو گئی تو رات کے وقت اسے لاہور میں ہی کسی اورجگہ شفٹ کردیا گیا جہاں اسکے ساتھ درندگی کا عمل شروع ہو گیا ، اگلے روز بچی کو 2 خواتین مصباح اور تاجو بس کے ذریعے ٹھوکر نیاز بیگ سے لے کر سکھر چلی گئیں ، وہاں 14 سال کی بچی سے دھندہ کروایا جاتا رہا یہ ہر روز لٹتی اور بکتی رہی ، پھر اسے کسی اور کو 5 لاکھ میں فروخت کرکے کراچی بھیج دیا گیا ، کراچی والوں نے کچھ روز اسے رکھ اور پھر بلوچستان کے ایک گروہ کے ہاتھ بیچ دیا ، کمس بچی 7 ماہ میں سینکڑوں بار لٹی ۔۔۔۔۔ ادھر لاہور پولیس کی خاتون افسر سدرہ خان ایس پی نے چند ماہ قبل اس کیس پر کام شروع کیا انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی۔ نامزد ملزم خواتین کے خلاف ثبوت اکٹھے کرنا سب سے مشکل کام تھا اور واقعہ کئی ماہ پرانا ہو چکا تھا ، انسپکٹر ابدال نامی نوجوان افسر نے بند روڈ کے ایریا کی جرائم پیشہ خواتین کی فہرست تیار کی ، پھر اس فہرست میں سے ان ریکارڈ یافتہ خواتین کو شارٹ لسٹ کیا گیا جو اس علاقے کی تھیں جہاں سے بچی اغ۔وا ہوئی ، اسکے بعد ان شارٹ لسٹ خواتین کا موبائل ریکارڈ چیک کیا گیا بڑی مشکل سے سارا ڈیٹا نکلوایا گیا تو تاجو لنگڑی اور مصباح کا اس دن سکھر کے ایک شخص سے رابطہ سامنے آیا جس روز بچی اغ۔وا ہوئی ۔ جب پولیس کے پاس ثبوت آگئے تو میڈم سدرہ خان نے ریڈ کرنے کی ہدایات جاری کیں ، پولیس ٹیمیں ہر روز ریڈ کرتیں لیکن مرکزی ملزم خواتین اور انکے ساتھ مسلسل اپنی لوکیشن بدلتے رہے ، پولیس نے ہمت نہ ہاری ، لاہور ، بلوچستان کے مختلف شہروں اور سندھ میں درجنوں ریڈز کرنے کے بعد آخر پولیس کو کامیابی ملی اور نہ صرف مرکزی ملزم خواتین مصباح اور تاجو لنگڑی گرفتار ہوئے بلکہ انتہائی خراب حال میں موجود 14 سالہ یاسمین کو بھی بازیاب کروا لیا گیا ۔ بچی اور ملزم خواتین اور انکے ساتھیوں کو پولیس نے لاہور منتقل کیا جہاں انہوں نے دوران تفتیش اپنے جرائم کا اعتراف کیا جسکے بعد انکے خلاف سخت ترین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے چالان کردیا گیا ہے ۔۔۔۔ اس کامیابی کے حوالے سے مرکزی کردار ادا کرنے والے ایک پولیس افسر نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ بچے پیدا کرنے کے بعد انکی تربیت کا بھی خیال رکھیں ، 14 سال کی بچی میچور نہیں ہوتی لیکن اتنی بھی بچی نہیں ہوتی کہ وہ لاہور سے اغ۔وا ہو کر سکھر پہنچ جائے اور کسی کو پتہ بھی نہ چلے ۔ 14 سالہ یاسمین اغ۔وا ضروری ہوئی مگر اسکی تربیت ایسی نہ تھی کہ اسے غلط اور صحیح کی پہچان ہوتی اس کم علمی میں وہ پاکستان کے تین صوبوں میں لٹتی رہی ۔۔۔۔۔۔