خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
اجلاس میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی، مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ انسپکشن کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ماہِ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی دکاندار کو سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔