قائدآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نےایس ڈی پی او آفس قائدآباد کی
قائدآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نےایس ڈی پی او آفس قائدآباد کی رینوویشن اور تھانہ قائدآباد کی زیر تعمیر نیو بلڈنگ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پرڈی پی او خوشاب نے تھانہ کے تعمیر کے کام کا جائزہ لیا۔ ایس ایچ او قائدآباد کو ہدایت کی کہ تھانہ کی تعمیر کے کام کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں اور کام کی رفتار کو تیز کروائیں۔ مزید کہا کہ متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر مٹیریل کی کوالٹی کو بھی چیک کرواتے رہیں تاکہ کام کے معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔