ایکس پاکستانی فوجی کا بیٹا بنگلہ دیش میں کیسے جیت گیا؟
بنگلہ دیش کے نئے وزیر اعظم طارق رحمان کون ہیں؟
اپنی زندگی کے 17 قیمتی سال ملک سے باہر کیوں گزارے؟
وہ 20 نومبر 1965ء کوڈھاکہ میں پیدا ہوئے۔
انہوں نے ابتدائی و کالج کی تعلیم بھی وہیں سے حاصل کی۔
ڈھاکہ یونیورسٹی سے International Relations میں گریجویشن کیا۔
ان کے والدین دونوں اہم شخصیات رہ چکے ہیں:
1):
والد ضیاء الرحمان نے پی ایم اے 1953ء میں پاک فوج جوائن کی۔
پھر 65 کی جنگ بھی لڑی۔ جس پہ انہیں ہلال جرات بھی دیا گیا۔
مگر 71ء میں انہوں نے مشرقی پاکستان کا ساتھ دیا، علیحدہ ہوئے۔
پھر وہ 1977ء میں بنگلہ دیش کے صدر بنے۔
مگر بعد میں انہیں ق-تل کردیا گیا تھا۔
2):
دلچسپ بات یہ کہ انکی والدہ خالدہ ضیاء بھی دو مرتبہ وزیرِاعظم بن چکی ہیں:
1): سال 1991ء سے سال 1996ء تک
2): سال 2001ء سے 2006ء تک
انہوں نے 1994ء کو ڈاکٹر زبیدہ رحمان سے شادی کی۔
جنہوں نے بنگلہ سول سروس بھی پاس کیا ہوا ہے۔
ان کی بیٹی ضائمہ رحمان وکالت کے شعبہ سے منسلک ہیں۔
انکی پارٹی بنگلہ دیش نیشنل پارٹی ہے۔
جبکہ عوامی لیگ ان کے مخالف رہی ہے۔
سال 2008ء میں مخالف پارٹی کے جیتنے کے بعد خودساختہ ملک بدر ہوئے۔
کیونکہ ان پہ کرپشن بالخصوص منی لانڈرنگ کے کیسسز بھی رہ چکے ہیں۔
اور 2025ء تک وہ واپس نہیں آئے کہ انہیں گرفتار کردیا جائے گا۔
کہا جارہا ہے کہ 12 فروری الیکشن میں انہوں نے 300 میں
سے 210 سیٹیں جیتی ہیں جو کہ کافی ہیوی مارجن ہوتا ہے۔
اور یہ عموما جمہوری نظام کے لیے خوش آیند ہوتا ہے۔
وگرنہ دیگر پارٹیاں اپنی بات منوانے کے لیے بلیک میل کرتی ہیں۔
(یاد رہے کہ حتمی سرکاری نتائج میں کم سیٹیں فائنل ہوسکتی ہیں۔)
کیا طارق رحمان کی زندگی ایک پاکستانی اہم سیاستدان سے ملتی ہے؟
اورپاکستان بنگلہ تعلقات میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے؟