9

وہ شہزادی جس نے ایک پاکستانی کی محبت میں جاگیروں اور جائیدادوں کو ٹھوکر مار دی

وہ شہزادی جس نے ایک پاکستانی کی محبت میں جاگیروں اور جائیدادوں کو ٹھوکر مار دی : بھارت کے ایک نواب خاندان سے تعلق رکھنے والی شہزادی مہرالنساء کی پاکستانی ائیر مارشل رحیم خان سے محبت اور شادی کی دلچسپ کہانی ۔۔۔۔ 1960 میں شہزادی مہرالنساء کی لندن میں کیپٹن رحیم خان سے ملاقات ہوئی ، شہزادی لندن مٰیں زیر تعلیم تھیی جبکہ رحیم خان ایک کورس کے سلسلے میں وہاں تھے ۔ یہ ملاقات جلد گہری دوستی میں بدلی اور پھر دونوں نے شادی کر لی ، اس شادی کے بعد شہزادی مہرالنساء پر خاندان سے شدید دباؤ آیا اور انہیں خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے رحیم خان کا ساتھ نہ چھوڑا تو انہیں خاندانی جائیداد اور جاگیروں سے ہاتھ دھونا پڑیں گے ، مگر شہزادی نے رحیم خان کی محبت میں سب کچھ ٹھکرا دیا ، رحیم خان بعد میں پاکستان ائیر فورس میں ائیر مارشل کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز ہوئے ۔ کورس مکمل ہونے کے بعد رحیم خان شہزادی مہرالنساء کو لیکر پاکستان آگئے ، شہزادی نے اپنے شوہر کی ملازمت کے پیش نظر پاکستان کے کئی شہروں میں سکونت اختیار کی ۔ انکا ایک ہی بیٹا عابد رحیم خان تھا جو جوانی میں ہی ایک حادثے میں چل بسا ۔۔ یہ صدمہ شہزادی مہرالنساء کے لیے بہت بڑا تھا جسے وہ ساری زندگی جھیلتی رہیں ۔ اکتوبر 2025 میں شہزادی مہرالنساء کا امریکہ میں انتقال ہوا اور انہیں وہیں سپردخاک کردیا گیا ۔ اللہ کریم اس باوقار شہزادی کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں