مشہور زمانہ پولیس افسر کی ایک لیڈی ڈاکٹر سے منگنی ٹوٹنے کا دلچسپ واقعہ : ’1997 میں جب عابد باکسر ایس ایچ او لوہاری تعینات تھے تو ایک روز ایک بڑی اچھی فیملی سے رشتہ آیا۔ لڑکی نے ایم بی بی ایس کیا ہوا تھا، وہ بھی خوش تھے کہ ایک ہی بیٹا ہے، انسپکٹر ہے اور گھر بار بھی ٹھیک ہے۔ عابد حسین لڑکی والوں کو پسند آ گیا اور پھر منگنی ہو گئی۔‘عابد باکسر کے بقول ’کچھ روزبعد انھوں نے فون کر کے پوچھا کہ بیٹا آپ کا اصل نام کیا ہے۔ میں نے کہا جی عابد حسین، انھوں نے کہا کہ آپ کو ویسے کیا کہتے ہیں، میں نے کہا جی کہ مجھے عابد حسین ہی کہتے ہیں تو وہ بولے تو بیٹا یہ عابد باکسر کون ہے۔ تب تک میں سمجھ گیا تھا کہ معاملہ گڑبڑ ہے،میں نے جواب دیا کہ میں ہی عابد باکسر ہوں۔ اس پر انھوں نے کہا بیٹا اپنا لائف سٹائل تبدیل کریں اور وہ رشتہ توڑ دیا۔‘عابد باکسر نے خود ایک انٹرویو میں بتایا ’ایک فیملی تو میرے مخافظوں کی تعداد دیکھ کر دروازے سے ہی بھاگ گئی اور دوسری میرا نام سُن کر۔ اس کے بعد جب بھی کوئی فیملی رشتہ دیکھنے گھر پر آتی تو ہم سب سے پہلے رائیفلیں چھپا دیتے اور ساتھ ہی دعا کرتے کہ رشتہ ہو جائے۔ جہاں میری شادی ہوئی وہ لوگ جب مجھے پسند کر کے چلے گئے تو میں نے اپنے ماموں کو کہا کہ منگنی کی بجائے نکاح کرتے ہیں ایسا نہ ہو کہ انھیں بھی پتا چل جائے کہ میں عابد باکسر ہوں اور یہ بھی رشتہ ٹوٹ جائے۔‘’انھیں بعد میں پتا تو چل گیا لیکن اس وقت تک نکاح ہو چکا تھا اور ہم نے انھیں اعتماد میں بھی لے لیا تھا کہ بہت سے باتیں بس ویسے ہی عابد باکسر کے ساتھ جوڑ دی گئی ہیں جن میں سچائی نہیں ہے‘۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]