October 29, 2026

الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی

20240916_065654

‏🚨 دلچسپ 🚨

الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام انٹرا پارٹی کیس کی سماعت کا معاملہ
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی
الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام کا جونیئر وکیل پیش
جمعیت علمائے اسلام کے انٹرا پارٹی انتخاب مرحلہ وار ہو رہے ہیں،وکیل جے یو آئی
سب زیادہ ضلعی یونٹس کے انتخاب میں وقت لگا ہے،وکیل جے یو آئی
ہم نے دستاویزات جمع کرائی جس انتخاب کا شیڈول دیا ہوا ہے،وکیل جے یو آئی
جولائی سے انٹرا پارٹی انتخاب کا عمل شروع ہو چکا ہے،وکیل جے یو آئی
ہمیں انٹرا پارٹی انتخاب کے لیے 60 دن مہلت دیدیں، وکیل جے یو آئی
ساٹھ دن تو زیادہ ہیں،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس
آئینی اصلاحات کا معاملہ چل رہا ہےمصروفیت تھی،وکیل جے یو آئی
آئینی اصلاحات کا انٹرا پارٹی انتخاب سے کوئی تعلق نہیں،چیف الیکشن کمشنر
اس کے بعد آپ کو مہلت نہیں ملے گی،چیف الیکشن کمشنر کے ریمارکس
جے یو ائی کے پارٹی الیکشن کا معاملہ تو ہم دیکھ لیتے ہیں ، چیف الیکشن کمشنر
وہ تو آپ ہم دیکھیں گے کہ اپ کو ٹائم دیں یا نہیں ، چیف الیکشن کمشنر
انٹر پارٹی الیکشن نہ کرانے پر انتخابی نشان لیا جا سکتا ہے اور پارٹی ڈی نوتی فائی ہو سکتی ہے ، چیف الیکشن کمشنر
الیکشن کمیشن نے جے یو آئی پارٹی الیکشن سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا