13

دشمن داروں کا جب آمنا سامنا ہوتا ہے تو کیسی تباہی پھرتی ہے ؟

دشمن داروں کا جب آمنا سامنا ہوتا ہے تو کیسی تباہی پھرتی ہے ؟ فیصل آباد کے گجر اور بندیشہ خاندانوں کی دشمنی اسکا منہ بولتا ثبوت ۔۔۔۔ 2018 کے الیکشن تک گجر برادری چوہدری الیاس جٹ بندیشہ کی سپورٹر تھی ، دونوں برادریوں کے بہت اچھے تعلقات تھے ، جانے کس کی نظر لگی ان انتخابات میں ووٹ نہ ڈالنے اور سپورٹ نہ کرنے پر بندیشہ اور گجر برادری میں پہلے تو تکار ہوئی پھر چھوٹی موٹی لڑائیاں اور ایک دوسرے کو دھم۔کیاں ۔۔۔ بات یہیں تک رہتی تو خیر تھی لیکن افسوس ایک روز چوہدری محبوب گجر ، چوہدری ایوب گجر اور عبدالرحمٰن بندیشہ ۔۔۔ یعنی دونوں فریق درجنوں گارڈز اور آتشیں ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ، علاقہ فائیر۔نگ کی آواز سے گونج اٹھا اس ٹکراؤ میں چوہدری محبوب گجر ، ایوب گجر اور عبدالرحمٰن بندیشہ تینوں اپنے اپنے متعدد گارڈز کے ساتھ اس خونی لڑائی کا نوالہ بن گئے ، چوہدری محبوب گجر کے 5 بچے یتیم ہوئے ، چوہدری ایوب گجر کا ایک بیٹا یتیم ہوا ، عبدالرحمٰن بندیشہ اپنی بہنوں کا اکلوتا بھائی اور خاندان کا وارث تھا اسکی ابھی شادی ہی نہیں ہوئی تھی ۔۔۔۔ عبدالرحمٰن بندیشہ اپنی بہنوں کو مخالفت وراثت میں دے گیا جسے سدرہ سعید بندیشہ نبھا رہی ہیں جبکہ گجر فیملی کو بھی ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنا پڑا ۔۔۔ دعا ہے اللہ کریم ان دونوں خاندانوں پر اپنا خصوصی رحم اور کرم کرے ۔۔۔۔ آمین ثم آمین….

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں