November 17, 2026

سکھر/روہڑیبیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز (بیورورپورٹ)شہر روہڑی میں کروڑوں روپے کے سالانہ بجٹ کے باوجود بلدیاتی کارکردگی پر

IMG-20260214-WA0247

سکھر/روہڑیبیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز (بیورورپورٹ)شہر روہڑی میں کروڑوں روپے کے سالانہ بجٹ کے باوجود بلدیاتی کارکردگی پر سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ میونسپل ادارہ بدانتظامی اور مبینہ کرپشن کی لپیٹ میں ہے، جس کے باعث ترقیاتی منصوبے قلیل مدت میں ہی ناکارہ ہونے لگے ہیں جبکہ بنیادی سہولتیں مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔ڈی ایس پی آفس روہڑی کے قریب لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے دو تالاب مبینہ طور پر تکمیل کے کچھ ہی عرصے بعد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تالابوں کی دیواروں اور فرش میں دراڑیں پڑنا شروع ہو گئی ہیں، جس سے تعمیراتی معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔شہریوں کا مؤقف ہے کہ اگر ترقیاتی منصوبوں میں معیاری مٹیریل اور شفاف نگرانی کو یقینی بنایا جاتا تو یہ صورت حال پیدا نہ ہوتی۔ ان کا کہنا ہے کہ سرکاری خزانے سے خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود منصوبوں کی پائیداری نظر نہیں آ رہی۔دوسری جانب شہر کی پرانی واٹر سپلائی اسکیم بھی خستہ حالی کا شکار ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکیم کی دیواریں اور ڈھانچہ کمزور ہو چکا ہے جبکہ مرمتی کام بروقت نہ ہونے کے باعث خطرات بڑھتے جا رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا تو کمزور حفاظتی دیواریں دباؤ برداشت نہیں کر سکیں گی، جس سے واٹر سپلائی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایسی صورت حال میں شہر کو صاف پانی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔شہریوں اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا ہے کہ جب میونسپل ادارے کو کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کیا جاتا ہے تو پھر بنیادی سہولیات کی حالت کیوں ابتر ہے؟ ان کا کہنا ہے کہ اگر واٹر سپلائی جیسا اہم منصوبہ بھی محفوظ نہیں تو دیگر ترقیاتی کاموں کی صورتحال کا اندازہ لگانا مشکل نہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ میونسپل ادارے کے بعض افسران اور نجی ٹھیکیداروں کی مبینہ غفلت اور ناقص نگرانی کے باعث منصوبے معیار کے مطابق مکمل نہیں ہو رہے، جس کا خمیازہ شہریوں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر شفاف تحقیقات کرائی جائیں، ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور واٹر سپلائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت مکمل کی جائے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو نہ صرف سرکاری وسائل کا ضیاع جاری رہے گا بلکہ شہر کو پانی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے سنگین بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔