November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرستِ

IMG-20260214-WA0246

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز )جماعت اصلاح المسلمین پاکستان کے سرپرستِ اعلیٰ فخرِ انسانیت سجن سائیں انسان دوست مشن کے تحت جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی برانچ گوٹھ بخشل خان لکھن میں عوام کی سہولت کے لیے فری شوگر اور بلڈ پریشر چیک اپ کیمپ لگایا گیا۔اس موقع پر صوبائی پریس سیکریٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے کیمپ کا دورہ کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی بہترین عبادت ہے اور ایسے فلاحی اقدامات معاشرے میں مثبت تبدیلی کا ذریعہ بنتے ہیں۔اس موقع پر مفتی مقبول احمد پنھور نے استقبالِ رمضان المبارک کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان صبر، تقویٰ، عبادت اور خدمتِ خلق کا مہینہ ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے اعمال درست کریں اور غریب و ضرورت مند افراد کا خاص خیال رکھیں۔اس موقع پر خلیفہ محمود علی میمن، مولانا بلال احمد،وڈیرہ بخشل خان،مولانا عبید اللہ میمن،صبغت اللہ میمن و دیگر موجود تھے