November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوش سکھر: سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

IMG-20260214-WA0244

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان ماہرین نیوش
سکھر: سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات، پولنگ کا عمل شروع

سکھر(بیورورپورٹ)سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل آج صبح 9 بجے باقاعدہ طور پر شروع ہوگیا۔ انتخابات میں وکلاء برادری کے دو مضبوط پینلز کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے، جس کے باعث بار رومز اور عدالتی احاطے میں غیر معمولی گہما گہمی دیکھنے میں آرہی ہے۔دو بڑے پینلز آمنے سامنے
انتخابات میں ایک جانب پروگریسو لائرز پینل کے سربراہ قربان ملاّنو ہیں جبکہ دوسری جانب سندھ نیشنل پینل کی قیادت سید جعفر شاہ کر رہے ہیں۔ دونوں گروپس نے اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں بھرپور مہم چلائی ہے اور وکلاء سے حمایت کی اپیل کی ہے۔ پروگریسو لائرز پینل کے امیدوار پروگریسو لائرز پینل کی جانب سے عہدوں کے لیے درج ذیل امیدوار میدان میں ہیں: صدر: قربان ملاّنو جنرل سیکریٹری: نور حسن ملک نائب صدر: عبدالرحیم عباسی جوائنٹ سیکریٹری: عبدالرحیم مہر
لائبریری سیکریٹری: اطہر ابڑو خزانچی: رخسانہ ابڑو
سندھ نیشنل پینل کے امیدوار سندھ نیشنل پینل کی طرف سے نامزد امیدوار یہ ہیں:صدر: سید جعفر شاہ جنرل سیکریٹری: ہمایوں شیخ نائب صدر: شاہد راجپوت جوائنٹ سیکریٹری: نعیم پیرزادہ لائبریری سیکریٹری: غلام عباس شاہ خزانچی: الطاف حسین ہیسابانی ایم ایم سی نشستوں پر بھی مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی (ایم ایم سی) کی نشستوں کے لیے بھی دونوں پینلز کی جانب سے سات، سات امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں، جس کے باعث مقابلہ مزید دلچسپ ہوگیا ہے۔ووٹرز کی تعداد اور اضلاع سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سکھر کے انتخابات میں مجموعی طور پر چار سے پانچ اضلاع کے 1800 سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ ان اضلاع میں خیرپور، سکھر، گھوٹکی، شکارپور اور نوشہرو فیروز شامل ہیں۔پولنگ کے انتظامات
پولنگ کے لیے تین پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ وکلاء کی بڑی تعداد صبح سے ہی پولنگ اسٹیشنز پر موجود ہے اور ووٹنگ کا عمل پرامن انداز میں جاری ہے۔دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع بار کے باخبر حلقوں کے مطابق دونوں پینلز کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ وکلاء برادری کی نظریں آج کے نتائج پر مرکوز ہیں، جو نہ صرف بار کی آئندہ قیادت کا تعین کریں گے بلکہ خطے کی قانونی سیاست پر بھی اثر انداز ہوں گے۔نتائج کا اعلان پولنگ کے اختتام اور ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔