November 17, 2026

سکھر: جمعیت علمائے اسلام کے نئے تعلقہ سکھر کے اجلاس میں آئندہ حکمت عملی پر غور

IMG-20260214-WA0241

سکھر: جمعیت علمائے اسلام کے نئے تعلقہ سکھر کے اجلاس میں آئندہ حکمت عملی پر غور

سکھر(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے نئے تعلقہ سکھر کی مجلس عاملہ اور یونٹس کے امراء و نظمائین کا مشترکہ اجلاس جامعہ مدینہ مسجد آباد لاکا میں منعقد ہوا، جس کی صدارت نئے تعلقہ امیر مولانا عبدالکریم جونجو نے کی۔اجلاس میں ضلعی سکھر کے امیر مولانا محمد صالح انڑڑ، سیکریٹری جنرل حافظ عبد الحمید مہر، سینئر نائب امیر مولانا شفیع محمد انڑڑ اور نائب امیر مولانا زبیر احمد مہر خصوصی طور پر شریک ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام کے نئے تعلقہ سکھر کے ترجمان قاری حبیب اللہ لاشاری کے مطابق اجلاس میں پارٹی قیادت نے تنظیمی معاملات، آئندہ حکمت عملی اور مختلف یونٹس کی تیاریاں زیرِ غور لائیں۔اجلاس کے دوران 16 اور 17 فروری کو ایس ایس پی سکھر آفس کے سامنے ہونے والی دھرنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی سیکریٹری نئے تعلقہ سکھر قاری محمد اسلام جونجو نے مجموعی رپورٹ پیش کی۔ بعد میں تمام یونٹس کے ذمہ داران سے علیحدہ علیحدہ تیاریوں کے بارے میں رپورٹ طلب کی گئی، جسے تسلی بخش قرار دیا گیا۔اجلاس میں شامل ذمہ داران نے دھرنے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا اور آخر میں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور عوام کی بھلائی کے لیے دعا کی گئی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم کرنے اور آئندہ سیاسی و سوشل سرگرمیوں میں مؤثر شرکت کے لیے اہم قدم ہے۔اجلاس کے دوران اٹھائے گئے اقدامات اور تیاریوں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پارٹی انتظامیہ عوامی سطح پر اپنی موجودگی کو مضبوط کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔