سکھر حضرت سلطان العارفین شہید محمد آدم شاہہ کلہوڑوؒ کے عرس پر روایتی کھیل “کوڈی کوڈی” کا شاندار مقابلہ
سکھر حضرت سلطان العارفین شہید محمد آدم شاہہ کلہوڑوؒ کے عرس پر روایتی کھیل “کوڈی کوڈی” کا شاندار مقابلہ
سکھر(بیورورپورٹ)حضرت سلطان العارفین شہید محمد آدم شاہہ کلہوڑوؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے سلسلے میں روایتی سندھی ثقافتی کھیل “کوڈی کوڈی” کا ایک شاندار مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس رنگا رنگ اور ثقافتی پروگرام کی میزبانی سجادہ نشین و چیئرمین درگاہ عرس کمیٹی میاں جہانگیر عباسی نے کی۔تقریب میں سماجی، ثقافتی اور اسپورٹس حلقوں سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات نے خصوصی شرکت کی، جن میں صدام صغیر، انجمن اتحاد عباسیہ کے سینئر نائب صدر عاشق علی عباسی، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر اخلاق میمن، سندھ کوڈی کوڈی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری محمد پناہ مہر، عبدالمجید عباسی، میاں جاوید عباسی، دیدار احمد، استاد غلام محمد کلہوڑو اور عاشق علی پٹھان شامل تھے۔عرس صرف روحانی نہیں، ثقافتی اجتماع بھی ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خصوصی مہمان صدام صغیر نے کہا کہ عرس کی تقریبات محض روحانی فیوض و برکات تک محدود نہیں ہوتیں بلکہ یہ ہماری ثقافت، روایات اور کھیلوں کے فروغ کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “کوڈی کوڈی” جیسے قدیم اور روایتی کھیل سندھ کی ثقافت کا خوبصورت حصہ ہیں، جنہیں زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ایسے مقابلے نہایت ضروری ہیں، کیونکہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، بھائی چارے اور یکجہتی کا پیغام بھی دیتے ہیں۔نمایاں کارکردگی پر انعامات کی تقسیم
مقابلے کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ شرکاء اور حاضرین نے مقابلے کو انتہائی شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی ثقافتی سرگرمیوں سے عرس کی تقریبات میں مزید شان و شوکت اور جوش و خروش پیدا ہوتا ہے۔آخر میں منتظمین کی جانب سے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا اور عرس کی کامیابی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔