November 17, 2026

سکھر میں پہلا آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی شاندار اختتامی تقریب کل بروز اتوار جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگی

IMG-20260214-WA0239

سکھر میں پہلا آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کی شاندار اختتامی تقریب کل بروز اتوار جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگی

سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان حکومتِ سندھ، سکھر کے زیرِ اہتمام مرحوم چیف سردار غلام محمد خان مہر کے نام سے منسوب پہلا آل سندھ کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 اپنی کامیاب تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ ٹورنامنٹ کی پُروقار اور شاندار اختتامی تقریب 15 فروری 2026 بروز اتوار جناح میونسپل اسٹیڈیم سکھر میں منعقد ہوگی. اختتامی تقریب کے موقع پر سنسنی خیز فائنل میچ نیشنل سی سی پنوعاقل اور سندھ نیشنل سی سی سکھر کے درمیان کھیلا جائے گا، جس میں شائقینِ کرکٹ کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والی نمایاں ٹیموں نے حصہ لیا اور پورے ایونٹ کے دوران اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کیا، جسے شائقین کی بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر، محکمہ کھیل و امورِ نوجوانان سکھر، اخلاق احمد میمن کے مطابق اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کو مضبوط اور پائیدار بنیاد فراہم کرنا، نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اختتامی تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے، جبکہ کامیاب ٹیموں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔