November 17, 2026

سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، اسلحہ و منشیات سمیت تین ملزمان گرفتار

IMG-20260214-WA0237

سکھر پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، اسلحہ و منشیات سمیت تین ملزمان گرفتار

سکھر (بیورورپورٹ)ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایات پر سکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔مختلف تھانوں کی حدود میں کارروائیاں کرتے ہوئے پولیس نے اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔تھانہ سی سیکشن: اسلحہ سمیت ملزم گرفتار
ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن نے دورانِ اسنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہروز جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین برآمد کیا گیا۔ ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایس ایچ او تھانہ نیوپنڈ نے اپنی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم مختیار علی کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 3000 گرام (3 کلوگرام) چرس برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف منشیات و گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔تھانہ بی سیکشن: غیر قانونی اسلحہ برآمد ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے دورانِ گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرس جتوئی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول بمعہ میگزین برآمد کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ شہر میں امن و امان کی فضا برقرار رہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور شہر میں جرائم کے خاتمے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔