November 17, 2026

سکھر میں دوسرا ٹریڈ فیسٹیول منعقد، مقامی پیداوار اور ہنر کی شاندار نمائش

IMG-20260214-WA0235

سکھر میں دوسرا ٹریڈ فیسٹیول منعقد، مقامی پیداوار اور ہنر کی شاندار نمائش Trade Development Authority of Pakistan کے زیرِ اہتمام سکھر میں دوسرا ٹریڈ فیسٹیول منعقد کیا گیا، جس کا باقاعدہ افتتاح ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر سندھ خیر محمد شیخ، ڈی جی ٹی ڈی اے پی عبدالکریم میمن اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ زراعت سندھ الھورایو رند نے فیتہ کاٹ کر کیا۔دو روزہ میلہ آئی بی اے پبلک اسکول میں منعقد
آئی بی اے پبلک اسکول میں منعقد ہونے والے دو روزہ فیسٹیول میں مقامی پیداوار، زرعی اجناس اور دستکاری کے نمونوں کی بھرپور نمائش کی گئی۔ میلے میں کھجور، زیتون، چاول، ہینڈی کرافٹس، مقامی برانڈز کے ملبوسات، کھانے پینے کی اشیاء اور دیگر ہنرمندانہ مصنوعات اسٹالز پر پیش کی گئیں۔فیسٹیول میں شہریوں، طلبہ و طالبات، نوجوانوں، خواتین اور بزرگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مقامی مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اسے مقامی صنعت و زراعت کے فروغ کے لیے مثبت قدم قرار دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خیر محمد شیخ اور الھورایو رند نے کہا کہ اس فیسٹیول کا مقصد مقامی پیداوار کو قومی اور عالمی سطح پر متعارف کرانا اور اس کی معاشی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرامز کے ذریعے عوام کو اپنے ملک میں پیدا ہونے والی چاول، کھجور اور دیگر زرعی اجناس کے معیار اور افادیت سے آگاہ کیا جا رہا ہے، تاکہ وہ مقامی ہنر اور مصنوعات کی قدر کو سمجھ سکیں۔خیر محمد شیخ نے بتایا کہ صرف لاڑکانہ ڈویژن میں سالانہ نو نمبر ایری چاول کی پیداوار ایک کھرب چالیس ارب من تک پہنچتی ہے، جو علاقائی معیشت اور روزگار میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے موجودہ معاشی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمتوں کے محدود مواقع کے پیشِ نظر نوجوانوں کو اپنے ہنر، کاروبار اور مقامی برانڈز کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے چاہئیں تاکہ ملکی معیشت کو مضبوط بنایا جا سکے۔معزز شخصیات کی شرکت
تقریب میں امانت لغاری (ڈائریکٹر)، فدا مہيسر (ڈائریکٹر)، فرزانہ عباسی (ڈپٹی مینیجر میڈیا و ڈائریکٹر انچارج)، افشاں عروس (ڈپٹی مینیجر)، محسن بلوچ، اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو اور ن لیگ کے صدر خورشید میرانی سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔شرکاء کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کے فیسٹیولز مقامی صنعت، زراعت اور ہنرمندی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں۔ منتظمین نے آئندہ بھی ایسے پروگرامز کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا۔