نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برانچ ٹھاروشاہ کی نو منتخب
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برانچ ٹھاروشاہ کی نو منتخب عہدیداران و اراکینِ ایگزیکٹیو کمیٹی کی حلف برداری کی پر وقار تقریب خانزادہ جماعت خانے میں منعقد ہوئی جس میں انجمن خانزادہ راجپوت پاکستان برانچ ٹھاروشاہ کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی پر وقار تقریب میں صدر ٹکا خانزادہ ، جنرل سیکریٹری سہراب خانزادہ ،نائب صدر عزیز خانزادہ ، جوائنٹ سیکریٹری افضل منظور خانزادہ ، اطلاعات سیکریٹری انجینئر ولید خانزادہ ،سیکریٹری مالیات ماسٹر آصف خانزادہ ، ایگزیکٹو میمبر شاہد خانزادہ، فیصل رفیق خانزادہ ، محمد حیات خانزادہ، امجد خانزادہ نے خانزادہ برادری کے سامنے حلف لیا حلف برداری کی تقریب خانزادہ برادری کے بزرگوں ، نوجوانوں نے بھرپور تعداد میں شرکت کی اور امید کی ہمارے انجمن خانزادہ راجپوت کے نو منتخب عہدیداران اپنی برادری خدمت میں قصر نہیں چھوڑیں گے
اس موقع پر انجمن خانزادہ راجپوت کے مرکزی عہدیداران کا نہایت پرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ سندھ کی خوبصورت ثقافت کے مطابق مہمانوں کو سندھی ٹوپی، اجرک اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ ڈھولک کی تھاپ پر خوشی، محبت اور بھائی چارے کا بھرپور اظہار کیا گیا۔ یہ روح پرور منظر برادری کے اتحاد، اخوت اور انجمن سے گہری وابستگی کی خوبصورت مثال تھا۔ اس تقریب میں انجمن خانزادہ راجپوت کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ محمد ایوب خانزادہ جنرل سیکرٹری خانزادہ محمد عثمان مرکزی کمیٹی کے معزز اراکین اور برادری کے معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرکزی صدر نے کامیاب عہدیداران سے حلف لیا اور انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی نومنتخب کامیاب عہدیداران ٹکا خان خانزادہ — صدر ٹھارو شاہ برانچ سہراب خانزادہ — جنرل سیکرٹری عزیز خانزادہ — نائب صدر ولید خانزادہ — انفارمیشن سیکرٹری افضل منظور خانزادہ — جوائنٹ سیکرٹری آصف خانزادہ — سیکرٹری مالیات مرکزی صدر ایڈووکیٹ محمد ایوب خانزادہ نے اپنے خطاب میں اتحاد، محبت، برداشت اور خدمت کے جذبے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انجمن خانزادہ راجپوت کی اصل طاقت اس کی متحد برادری ہے۔ انہوں نے ٹھارو شاہ کی پوری برادری کو سلام پیش کیا اور محبت بھرا پیغام دیا
سہراب خانزادہ نے مرکزی قیادت کو خوش آمدید کہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی، جبکہ صدر ٹکا خان خانزادہ نے انجمن کے اصولوں پر چلنے اور برادری کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔اور انجمن خانزادہ
راجپوت کی مرکزی قیادت کو ویل کم کہا اور نوید مراد خانزادہ کو فیئر الیکشن کروانے پر مبارک دی۔ جنرل سیکرٹری خانزادہ محمد عثمان اور ایم یونس خانزادہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برادری کے اتحاد، محبت اور بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔تقریب کے اختتام پر حاجی عبدالرؤف خانزادہ کی جانب سے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس نے تقریب کو مزید یادگار اور تاریخی بنا دیا۔ یہ شاندار تقریب اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ انجمن خانزادہ راجپوت رجسٹرڈ آج بھی برادری کے اتحاد، خدمت، محبت اور بھائی چارے کی روشن مثال ہے۔