ہارون آباد۔جشن ولادت مصطفیٰ ہارون آباد۔ ملک بھر کی طرح ہارون آباد نواحی گاوُں چک نمبر 90 فائیو آر سے حافظ غلام محی الدین الخیری کی قیادت میں مدرسہ جامعہ غوثیہ
ہارون آباد۔جشن ولادت مصطفیٰ
ہارون آباد۔ ملک بھر کی طرح ہارون آباد نواحی گاوُں چک نمبر 90 فائیو آر سے حافظ غلام محی الدین الخیری کی قیادت میں مدرسہ جامعہ غوثیہ المجیدیہ تعلیم القرآن سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس کی صدارت سید ذاکر حسین شاہ۔الحاج حافظ میاں خیر محمد شرفی۔حافظ روشن دین۔حافظ سخی محمد گولڑوی اور مفتی غلام محمد سمیت مقامی علماء کرام نے کی۔ریلی میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے بھرپور جوش و جذبہ سے شرکت کی۔ریلی میں شرکاء نے سرکار کی آمد مرحبا مرحبا کے فلک شگاف نعروں سے فضاء گُونج اُٹھی۔ریلی میں سینکڑوں موٹر سائیکل۔رکشہ۔ٹریکٹر ٹرالی پر لوگوں نے شرکت کی ریلی مختلف چکوک سے ہوتی ہوئی نماز ظہر کے وقت مدرسہ غوثیہ عبدالمجیدیہ تعلیم القرآن میں اختتام پذیر ہوئی جہاں پر وسیع لنگر کا انتظام کیا گیا۔