کٹھہ سگھرال (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی کٹھہ
کٹھہ سگھرال (راجہ نورالہی عاطف سے) اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک منصور عثمان اعوان کی کٹھہ سگھرال خصوصی آمد۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے پرتپاک استقبال ۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے یہاں کی معروف سماجی شخصیت قاضی وقار الحسن کی جانب سے پروقار ظہرانہ”
میں بھی خصوصی طورپرشرکت کی۔ اس پروقار تقریب میں مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جن میں ملک امیر حیدر سنگھا،ملک شعیب اعوان، ملک شہزاد،ملک سانول خان،ملک شاہد اقبال اوردیگر عمائدین علاقہ شامل ہیں۔تمام شرکاء نے معزز مہمان ملک منصور عثمان اعوان کا والہانہ استقبال کیا۔ اور انہیں خوش آمدید کہاتقریب کے دوران شرکاء نے علاقے کی تعمیر و ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا
اس موقع پر اٹارنی جنرل آف پاکستان نے قاضی وقار الحسن کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی بہتری کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔