ٹھٹہ رپوٹ عبدالعزیزی شیخ ترکی کالونی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب.
ٹھٹہ
رپوٹ عبدالعزیزی شیخ
ترکی کالونی میں ڈسٹرکٹ چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب.
عبدالحمید پنهور کے اعزاز میں نوتیار برادری کی جانب سے ترکی کالونی میں ایک پُروقار استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں علاقہ مکینوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی کو اجرک اور لوئی کے تحائف پیش کر کے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب کی میزبانی شیر علی نوتیار، شہزاد، سجاد، شہباز، مبارک علی، خالد، حاجن، منظور علی، طاہر علی، قریم، گلزار علی اور مجاہد نوتیار نے کی، جنہوں نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب میں ترکش ویلفیئر آرگنائزیشن کمیٹی کے صدر آچار ملاح، شاہ زمان چانڈیو، مهیو شورو، ایاز میمن، حاجن نوتیار، مرتضیٰ خشڪ اور ایوانِ صحافت کے صدر اکبر دلواڻي سمیت دیگر معززین نے بھرپور شرکت کی۔شرکاء نے تقریب کو بھائی چارے اور یکجہتی کی خوبصورت مثال قرار دیتے ہوئے مہمانِ خصوصی کی عوامی خدمات کو سراہا۔