پی ٹی اے PTA کا بڑا فیصلہ ٹول فری نمبرز 0800XXXXX پر موبائل سے کالز مکمل طور پر مفت ہو نگی
پی ٹی اے PTA کا بڑا فیصلہ ٹول فری نمبرز 0800XXXXX پر موبائل سے کالز مکمل طور پر مفت ہو نگی
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) نے صارفین کی سہولت کیلئے بڑا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق موبائل صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز (0800) پر کالز مکمل طور پر مفت کر دی گئی ۔اب موبائل فون سے 0800-XXXXX نمبرز پر کال کرنے پر کوئی چارج نہیں ہوگا۔
اس سے قبل موبائل صارفین کو ٹول فری نمبرز پر کال کے چارجز ادا کرنا پڑتے تھے۔فکسڈ لائن صارفین کیلئے ٹول فری نمبرز پہلے ہی مفت تھے۔
صارفین کے تحفظ اور سہولت کیلئے پی ٹی اے نے معاملے کا نوٹس لیا۔ پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں، پی ٹی سی ایل، این ٹی سی اور سیلولر آپریٹرز سے بھی مشاورت کی۔تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ٹول فری کالز کو مفت بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی اے نے صارف دوست اور مساوی ٹیلی کام سہولیات کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔