*سہیل ظفر چٹھہ کا سخت اعلان* *شوٹر کے ساتھ سپاری دینے والا بھی قانون کی گرفت میں آئے گا*
*سہیل ظفر چٹھہ کا سخت اعلان*
*شوٹر کے ساتھ سپاری دینے والا بھی قانون کی گرفت میں آئے گا*
سینئر پولیس افسر سہیل ظفر چٹھہ نے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شہری کو شوٹر کے ذریعے سپاری دے کر قتل کروایا گیا تو صرف قاتل ہی نہیں بلکہ سپاری دینے والا بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قتل جیسے سنگین جرائم میں سہولت کاروں، منصوبہ سازوں اور مالی معاونین کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے پورے پنجاب میں CCD (Crime Control Department) کو ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائی کے لیے فری ہینڈ دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ:
سپاری کلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے
مالی لین دین اور رابطوں کی ٹیکنیکل بنیادوں پر چھان بین کی جائے
شوٹر، سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ سب کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے
سہیل ظفر چٹھہ نے واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بین الاضلاعی کوآرڈینیشن کے ذریعے ایسے مجرمان کا مکمل صفایا کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں کسی قسم کی نرمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔