October 29, 2026

ہارون آباد (زاہد حسین انجم) ماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیاء حبیب کبریائی ، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ چوہدری کاشف ثناء۔تفصیلات کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ

IMG-20240918-WA0122

ہارون آباد (زاہد حسین انجم) ماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیاء حبیب کبریائی ، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ چوہدری کاشف ثناء۔تفصیلات کے مطابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ ڈاہرنوالہ رہنما مسلم لیگ زیڈ چوہدری کاشف ثناء وائٹل گروپ والے نے چئیرمن پھٹہ گروپ فوجی چوک چوہدری فیاض ہدایت علی زاہد حسین انجم ملک طیب ٹیڈی شاہد غوری حاجی اشتیاق مودو ندیم ظفر ودیگر کے ہمراہ فوجی چوک گئے وہاں پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کی خوشی میں کیک کاٹا اور فوجی چوک میں سجائے گئے خوبصورت ترین بازار کی سیر کی اور جلوس کی شکل میں گنبد چوک پہنچے وہاں پر ملک سلامتی اور کشمیری بہین بھائیوں کے لئے خصوصی دعا کی گئی چوہدری کاشف ثناء نے کہا کہ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی آپ کی آمدسے تاریکیاں چھٹ گئیں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے کائنات نور سے منور ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے آدمی کی جہالت دورہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے آدمی انسان بنا ،محمدرسول صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کرآئے ہیں تمام مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو ، امت مسلمہ کواس پرمسرت موقع پراتحادامت پرزوردیناچاہئے اس وقت امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت منانے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کواپنانے کی بھی ضرورت ہے