عمران خان کی صحت کے بارے میں جو خبریں سامنے آئی ہیں نہایت تشویشناک ہے۔امجد علی خان نیازی
عمران خان کی صحت کے بارے میں جو خبریں سامنے آئی ہیں نہایت تشویشناک ہے۔امجد علی خان نیازی
اختلافات سیاست میں ہو سکتا ہے مگر انسانیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔پولیٹیکل کوآرڈینیٹر ٹو عمران خان
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے بارے میں جو خبریں سامنے آئی ہیں وہ نہایت تشویشناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سابق وزیرِاعظم، ایک قومی لیڈر، اور کروڑوں لوگوں کی امید کو اس طرح طویل عرصے تک تنہائی میں رکھنا اور مناسب طبی سہولیات سے محروم کرنا نہ صرف غیر انسانی رویہ ہے بلکہ بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اختلافِ رائے جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، مگر اختلاف کی بنیاد پر کسی کو ذہنی اور جسمانی اذیت میں مبتلا کرنا کسی بھی مہذب معاشرے کے شایانِ شان نہیں۔ قید تنہائی انسان کی ذہنی صحت پر گہرے اور خطرناک اثرات ڈالتی ہے۔ اگر کسی شخص کو طبی توجہ کی ضرورت ہو اور اسے بروقت علاج فراہم نہ کیا جائے تو یہ صرف غفلت نہیں بلکہ ایک سنگین جرم کے زمرے میں آتا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پولیٹیکل کوآرڈینیٹر و سابق رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نیازی نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتے ہیں کہ کیا پاکستان میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ کیا انصاف اور انسانی وقار صرف کتابی باتیں رہ گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لیڈر، میرے بھائی عمران خان کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور ہمارے ملک میں انصاف، انسانیت اور قانون کی بالادستی کو مضبوط کرے۔ انہوں نے کہا کہ اختلاف سیاست میں ہو سکتا ہے، مگر انسانیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے۔اگر عمران خان کو خدا نخواستہ کچھ ہوا تو یاد رکھیں کے یہ قوم اس ظالم اور جابر حکومت کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔