انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے پی ریحان گل خٹک کا کرک بار ایسوسی ایشن کا دورہ۔
انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے پی ریحان گل خٹک کا کرک بار ایسوسی ایشن کا دورہ۔
اس وقت پر کرک بار ایسوسی ایشن کے صدر اختر نواز خٹک اور جملہ معزز وکلاء نے انکا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات خیبرپختونخوا، جناب ریحان گل خٹک نے آج کرک بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کرک بار ایسوسی ایشن کے صدر جناب اختر نواز خٹک، سابق صدر ملک رحمان خٹک اور جملہ معزز وکلاء نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔دورے کے دوران انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات نے بار ایسوسی ایشن کی عمارت کا معائنہ کیا اور یادگاری پودا لگایا اور وکلاء سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، ادارہ جاتی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔دونوں جانب سے باہمی تعلقات، تعاون اور رابطہ کاری کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔