November 17, 2026

عدالتی فیصلوں کا احترام واجب و لازم ہے۔در نجف ایڈوکیٹ

IMG-20260214-WA0165

عدالتی فیصلوں کا احترام واجب و لازم ہے۔در نجف ایڈوکیٹ

جب تک عدالتی فیصلوں کا احترام نہ ہو انصاف کی فراہمی نا ممکن ہے۔لائبریری سیکرٹری اسلام آباد بار ایسوسی ایشن

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی لائبریری سیکرٹری معروف خاتون قانوندان در نجف ایڈوکیٹ نے کہا کہ 2014 سے قانونی پیشے سے وابستہ ہوں اور قانونی پیشے کی خدمت کر رہی ہوں میں نے ہمیشہ اپنی قانونی خدمات دیانتداری، مہارت سے سر انجام دی ہیں اور دے رہی ہوں انہوں نے کہا کہ نے ہمیشہ ظالم کے خلاف مظلوم کا ساتھ دیا ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ مظلوم کا ساتھ دونگی۔ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی لائبریری سیکرٹری محترمہ در نجف ایڈوکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام واجب و لازم ہے انہوں نے مزید کہا کہ جب تک عدالتی فیصلوں کا احترام نہ ہو تب تک انصاف کی فراہمی نا ممکن ہے۔