عشق نے نوجوان لڑکی کو برباد کردیا ۔۔ معمولی سی بات پر عاشق وکیل نے لڑکی کو پاخانے والی جگہ پر گو۔لی مار دی ۔۔۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ریڈ لائن گوجرانوالہ کے ہسپتال میں لاوارث رلتی رہی ۔۔۔۔اس واقعہ کی اصل کہانی چند ماہ قبل شروع ہوئی موبائل سمیں بیچنے والی عائشہ کو زین العابدین نامی ایک وکیل سے محبت ہو گئی ۔ لڑکی آئے روز اپنے عاشق وکیل کے دفتر جانے لگی ، محبت گہری ہوتی گئی ، عائشہ کے بقول اس نے اپنے محبوب کو پیسہ بھی کھلایا اور اسکی ہر جائز ناجائز بات مانی ۔۔ چند ماہ بعد زین العابدین نے اس لڑکی سے شادی کر لی اور اسے کرائے کے گھر میں رکھا ، مگرعائشہ آئے روز اپنے شوہر سے مطالبہ کرتی کہ اسے اپنے گھر لے چلے وہ اسکے والدین اور فیملی کے ساتھ رہنا چاہتی ہے ۔اس نے اگر شادی کی ہے تو اسے پورا حق دیا جائے عزت احترام کے ساتھ فیملی کے ساتھ رہنا اسکا حق ہے لیکن زین العابدین ٹال مٹول کر کے جان چھڑا لیتا ۔۔۔وقوعہ کے روز عائشہ خود زین العابدین کے گھر اسکے والدین اور بہن بھائیوں سے بات کرنے گئی ۔ اسی دوران زین العابدین وہاں آگیا اور کہا کہ تم میری اجازت کے بغیر یہاں کیوں آئی ہو یہ کہہ کر اس نے عائشہ پر فائیر۔نگ کردی ، عائشہ اٹھ کر باہر بھاگی تو ایک گو۔لی اسکی پشت پر نازک جگہ پر لگ گئی وہ زخمی ہو کر خود ایک رکشہ میں سوار ہو کر پہلے تھانے گئی اور اپنے شوہر کے خلاف درخواست دے کر ہسپتال آگئی ، یہاں یہ لاوارثوں کی طرح ہسپتال کے بیڈ پر پڑی رہی ۔اپنے شوہر کو فون کرکے منت سماجت کرتی رہی کہ آکر میرے وارث بنو اور میرا علاج کرواؤ میں تھانے میں درخواست واپس لے لونگی ، نہ تو زین العابدین آیا اور نہ عائشہ کے اپنے اسکے پاس پہنچے ۔ کچھ دن ہسپتال میں گزار کر عائشہ ڈسچارج ہوئی ۔۔۔ محبت کے نام پر ڈسی جانیوالی عائشہ اب نہ جانے کہاں اور کس حال میں ہے کسی کونہیں معلوم ۔۔۔۔۔۔ اس سارے واقعہ میں ظالم کون ہے مظلوم کون ، یہ تو صاف ظاہر ہے لیکن راہ جاتے لوگوں سے عشق اور پھر شادی سے پہلے تعلقات رکھنے والی خواتین کے ساتھ شاید یہی کچھ ہوتا ہے ۔۔۔ باقاعدہ عزت احترام کے ساتھ بیاہ کر جانیوالی خواتین اور کورٹ کچہری میں پسند کی شادی میں کچھ فرق تو ضرور ہوتا ہے ۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]