سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ سکھر میں مبینہ کرپشن و ٹینڈرز من پسند ٹھیکیداروں کو دئیے جانے،بے ضابطگیوں اور کمیشن وصولی کے خلاف لطیف گورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے ٹھیکیداروں کی بڑی تعداد نے چیف انجینئر پبلک ہیلتھ دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کی مظاہرے کی قیادت لطیف گورنمنٹ کانٹریکٹر کے حاجی وزیر علی مہر کررہے تھے اس موقع پروفیشنل کنٹریکٹر آغا خالد بن پٹھان،علی ابراہیم مہر،ءماد اللہ عباسی،سید مظہر شاہ،دین محمد بروہی،شوکت سومرو،قاسم خان،انور سولنگی و دیگر شامل تھے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لطیف گورنمنٹ کانٹریکٹر کے حاجی وزیر علی مہر نے کہا کہ حالیہ این آئی ٹی کےتحت جاری کیے گئے 82 کروڑ روپے کے59 ترقیاتی کاموں میں مبینہ طور پر 32 فیصد کمیشن طلب کیا گیا اور شفاف طریقہ کار کے مطابق فنانشل بڈز اوپن نہیں کی گئی ہیں ٹینڈر عمل پر اعتراضات کئے گئے 12 اور 13 تاریخ کو ٹیکنیکل بڈز کھولی گئیں، تاہم فنانشل بڈز ٹھیکیداروں کے سامنے اوپن نہیں کی گئیں۔ بعد ازاں 6 تاریخ کو نتائج جاری کیے گئے، جن میں مبینہ طور پر بعض فرموں کی ریٹس زیادہ ہونے کے باوجود انہیں کامیاب قرار دیا گیا، جبکہ کم ترین بولی دینے والے ٹھیکیداروں کو نظر انداز کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ای-پیک (E-PAD) سسٹم کے تحت قانونی اور مالیاتی طریقہ کار کے مطابق بڈز کھولی جائیں تو تمام شکوک و شبہات ختم ہو سکتے ہیں۔اگر ٹھیکیداروں کے ساتھ ناانصافی کا سلسلہ جاری رہا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری چیف انجینئر اور متعلقہ محکمے کے وزیر سے مطالبہ کیا کہ82 کروڑ روپے مالیت کے ٹینڈرز کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔فنانشل بڈز کو ای-پیک سسٹم کے تحت ازسرنو اور ٹھیکیداروں کی موجودگی میں اوپن کیا جائے۔مبینہ طور پر کمیشن وصول کرنے والے افسر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔پیشہ ور کنٹریکٹرز کے تحفظ اور شفاف ٹینڈرنگ نظام کو یقینی بناتے ہوئےمذکورہ ٹینڈرذ فوری طور پر منسوخ کر کے دوبارہ شفاف انداز میں جاری کیا جائے۔ ٹھیکیداروں نے اعلان کیا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ قانونی اور جمہوری راستہ اختیار کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا دیا جائیگا جس کی تمام تر زمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]