9

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں چرس سمیت دو منشیات سپلائر

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کی کامیاب کارروائی، بھاری مقدار میں چرس سمیت دو منشیات سپلائر گرفتار، مقدمہ درج ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر سکھر پولیس کا سماجی برائیوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔گذشتہ روز ایس ایچ او تھانہ پٹنی کی دوران اسنیپ چیکنگ حدود میں کامیاب کامیاب کارروائی دو منشیات سپلائر کو بھاری مقدار چرس سمیت گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 5000 گرام چرس کو برآمد کیا گیا۔ملزمان میں غلام رسول بررڑو اور زاہد علی میربہر شامل ہیں گرفتار ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا دوسری جانب ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی جانب سے پولیس ٹیم کی بہترین کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں