12

سکھر(بیورورپورٹ)تاجر سپریم کونسل سکھر کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی کی قیادت میں ایک وفد نے

سکھر(بیورورپورٹ)تاجر سپریم کونسل سکھر کے صدر حاجی محمد شفیع عباسی کی قیادت میں ایک وفد نے ایس ایس پی سکھر اظہر مغل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران تاجر برادری اور عوام کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی، اہم بازاروں اور تجارتی مراکز میں پولیس گشت بڑھانے، ٹریفک جام اور دیگر درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد میں جنرل سیکرٹری ممتاز لکی، برکت سولنگی، عبدالغفار میمن، نوید آرائیں، مجیب آخوند، ملنگ بابا، آصف میمن، صادق کلہوڑو، محمد فیصل میمن، ظہیر بھٹی، شہباز ملک، عبدالرشید، عمران بندھانی سمیت دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔اس موقع پر ایس ایس پی سکھر اظہر مغل نے وفد کو یقین دلایا کہ رمضان المبارک میں تاجروں اور شہریوں کو بھرپور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں پولیس کی موجودگی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا، گشت میں اضافہ کیا جائے گا اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں