November 17, 2026

سکھر میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے جعلی سگریٹ برآمد، ایک ملزم گرفتار

IMG-20260213-WA0267

سکھر میں پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، ڈیڑھ کروڑ مالیت کے جعلی سگریٹ برآمد، ایک ملزم گرفتار

سکھر (بیورورپورٹ) سندھ پولیس اور حساس اداروں نے انڈس ہائی وے پر سکھر بس ٹرمینل کے قریب مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے جعلی سگریٹ برآمد کر لیے۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع موصول ہونے پر انڈس ہائی وے پر سکھر بس ٹرمینل کے قریب ناکہ بندی کی گئی، جہاں مشتبہ مزدا گاڑی کو روک کر تلاشی لی گئی۔تلاشی کے دوران گاڑی سے 130 کارٹن برآمد ہوئے جن میں مجموعی طور پر 65 ہزار جعلی سگریٹ کے پیکٹ موجود تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد کیے گئے جعلی سگریٹس کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتی ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق جعلی سگریٹ اندرونِ ملک مختلف شہروں میں سپلائی کیے جانے تھے۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر قبضے میں موجود تمام سامان ضبط کر لیا ہے۔کارروائی کے دوران ایک شخص کو گرفتار کیا گیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ اس نیٹ ورک کے دیگر ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ غیر قانونی اور جعلی مصنوعات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور عوام کی صحت کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے۔